مشیر صحت ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کا دینہ کے کالجز کا دورہ، مسائل کوجلد حل کروانے کی یقین دہانی

دینہ: مشیر صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کا دینہ میں گورنمنٹ گریجویٹ بوائز کالج اور گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج برائے خواتین دینہ کا دورہ کیا۔ کالجز کے پرنسپل اور فیکلٹی ممبران نے مشیر صحت کو تعلیمی سر گرمیوں ، تدریسی عملے کی کمی سمیت دیگر اہم امور و مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر مشیر صحت سرکاری کالجز میں سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور مسائل کوجلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیم دوست ویژن کے تحت گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج برائے خواتین دینہ اور گورنمنٹ گریجویٹ بوائز کالج دینہ کا دورہ کیا۔ مشیر صحت کا سرکاری کالجز کے دوروں کا مقصد کالجز میں سہولیات و مسائل کا جائزہ لینا اور ان کے ممکنہ حل کے لیے اقدامات اٹھانا ہے۔

مشیر صحت ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کالج کے اکیڈمک بلاکس، کلاس رومز ، ہاسٹلز، سائنس لیبرز اور جملہ شعبہ جات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا، ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر حبیب الرحمٰن بھی تھے ۔

دورے کے دوران کالجز کے پرنسپل ندیم پال اور سمیعہ کوثر نے تعلیمی سرگرمیوں اور تدریسی عملے کی کمی سمیت دیگر اہم امور و مسائل پر خصوصی بریفنگ دی جس پر مشیر صحت ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے سرکاری کالجز میں سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور مسائل کو جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button