جہلم میں موسم بدلتے ہی گیس لوڈ شیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا


جہلم: موسم بدلتے ہی گیس لوڈ شیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ، اعلانیہ کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری، گھروں میں خواتین کو تینوں اوقات میں ناشتہ اور کھانا بنانے میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔
چھٹی کے روز بھی پورا دن گیس غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو سخت پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے اور کھانا ہوٹلوں سے مہنگے داموں منگوانا پڑتا ہے جس سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
صبح کے اوقات میں گیس کی بندش کیوجہ سے طلباء وطالبات سمیت سرکاری ونجی اداروں میں کام کرنے والے افراد کو بغیر ناشتہ کیے گھروں سے جاناپڑتا ہے یا پھر باہر سے ناقص مضر صحت مہنگا ناشتہ کرنا پڑتا ہے۔
خواتین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے بمشکل گزارا ہو رہا ہے ۔
صارفین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ صبح دوپہر اور شام کھانا بنانے کے اوقات میں کیس کی لوڈ شیڈ نگ کو ختم کیا جائے تا کہ گھریلو خواتین کو امور خانہ داری میں پیش آنے والی مشکلات کم ہو سکیں۔



