پنڈدادنخان میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پنڈدادنخان: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ کیمپ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی زیر نگرانی 9 فروری بروز اتوار جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں حویلی لال خان بلوچ سابق ناظم اتھر میں منعقد ہوا۔ کیمپ صبح 10:30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہا۔
میڈیکل کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں۔ چائلڈ سپیشلسٹ، سکن سپیشلسٹ، ہومیوفزیشن اور آئی سپیشلسٹ پر مشتمل ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کی تشخیص کی اور انہیں بہترین طبی مشورے فراہم کیے۔
علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے کیمپ میں بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس فلاحی اقدام کو سراہا۔ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے صاحبِ مجاز برائے راولپنڈی ڈویژن محمد ارشد نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور تنظیم کی خدمات کو سراہا۔
کیمپ کے دوران مستفید ہونے والے مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کو دعاؤں سے نوازا۔
الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح کے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے تاکہ مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ایک ذیلی تنظیم ہے جو شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی زیر نگرانی طویل عرصے سے ملک بھر میں اپنی فلاحی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔



