دینہ پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد

دینہ: تھانہ دینہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ دینہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش وزیر علی شاہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک کلو تین سو گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ دینہ میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے ناسور سے بچایا جا سکے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کو بروقت اطلاع دے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔



