سوہاوہ میں مویشی چوری کرنے والے دو چور گرفتار، مال مسروقہ برآمد

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، مویشی چوری کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بکریاں چوری کرنے والے دو ملزمان حسن اور عدنان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان سے بکریاں بیچ کر حاصل کی گئی رقم مبلغ 80 ہزار روپے برآمد کر لی گئی، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button