دینہ میں دوکان سے 15 لاکھ روپے کی نقدی اور 3 من وزنی غلہ چوری

دینہ شہر میں صبح سویرے ایک بڑی چوری کی واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ نامعلوم چوروں نے داتا روڈ پر واقع گائے سوپ صابن کی دوکان کے تالے توڑ کر 15 لاکھ روپے کی نقدی اور 3 من وزنی غلہ چوری کر لیا۔ چور یہ سب کچھ گاڑی میں لوڈ کرکے بآسانی فرار ہو گئے اور جاتے وقت دوکان کے تالے بھی دوبارہ لگا گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے ہڈالہ کے رہائشی اور گائے سوپ صابن دینہ کے مالک فیضان علی شاہ کی دوکان پر صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب نامعلوم ملزمان نے دھاوا بول دیا۔ چوروں نے دوکان کے تالے توڑ کر اندر موجود 3 من وزنی غلہ اور 15 لاکھ روپے کی نقدی چوری کی اور انہیں ایک کیری ڈبہ میں لوڈ کر کے لے گئے۔

تصاویر: رضوان سیٹھی

واردات کے بعد ملزمان بآسانی فرار ہو گئے، تاہم جاتے وقت دوکان کے تالے دوبارہ لگانا نہ بھولے۔

سی سی ٹی وی کیمروں میں چوروں کو گاڑی میں سامان لوڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے ان کے فرار ہونے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ واردات کے بعد تاجروں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی، کیونکہ اس طرح کی چوریوں میں اس قدر جرات مندی نظر آ رہی تھی۔

پولیس سٹی چوکی دینہ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے فیضان علی شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر معلومات کی مدد سے ڈاکوؤں تک پہنچنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button