ودود مشتاق کی وفات سے صحافت اعلیٰ صحافی سے محروم ہوگئی، لارڈ قربان حسین

لوٹن/دی ہیگ: ودود مشتاق کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لارڈ قربان حسین نے کہا کہ صحافت ایک اعلیٰ کردار کے حامل صحافی سے محروم ہو گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی لوٹن کے سابق چیف آرگنائزر پیر سید اعجاز محی الدین قادری نے بھی ودود مشتاق مرحوم کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

سابق میئر لوٹن ریاض بٹ، سید اکرام شاہ، مسلم کانفرنس کے پروفیسر ممتاز بٹ،سماجی شخصیت طارق چوہدری نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ برطانیہ کے مختلف شہروں سے صحافیوں ابرار حسین، چوہدری اورنگ زیب، زاہد مرزا، ہارون مرزا، اسرار احمد راجہ، احتشام قریشی، خالد محمود جونوی ،دی ہیگ سے راجہ فاروق حیدراور دیگر نے بھی تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button