ضلع جہلم میں گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ شہریوں کے لیے وبال جان بن چکا ہے۔
قصابوں نے سرکاری ریٹ لسٹ کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے من مرضی کے نرخ وصول کرنے شروع کررکھے ہیں۔ گائے کا گوشت 800 روپے فی کلو کے بجائے 1000 روپے سے 1200 روپے، بکرے کا گوشت 1600 روپے فی کلو کے بجائے 2000 روپے سے 2200 روپے کلو فروخت کرنا شروع کررکھا ہے۔
شہریوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3درجن سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گاڑیوں پر نیلی بتی لگاکرگھومتے شکایت کی ہے کہ انتظامی دکھائی دیتے ہیں لیکن چیک اینڈ بیلنس کانظام بری طرح مفلوج ہے۔
شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے اور سرکاری نرخوں پر گوشت کی فروخت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔



