دعوت اسلامی برطانیہ کے زیر اہتمام میلاد مصطفیﷺ کا جلوس

برمنگھم: دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام میلاد مصطفیٰﷺ کا جلوس برمنگھم میں نکالا گیا۔

جلوس فیضان مدینہ بورڈزلے گرین سے بعد نماز ظہر شروع ہوا اور برمنگھم کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا واپس فیضان مدینہ بورڈزلے گرین پر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ جلوس میں علمائے کرام ، حفاظ کرام ، نعت خواں ، بچے، بوڑھے، جوان شامل تھے۔

برمنگھم کی فضائیں مرحبا یا مصطفیٰ، سرکار کی آمد مرحبا اور میلاد مصطفیٰ ﷺکے نعروں سے گونجتی رہیں ، جلوس مختلف شاہراہوں سے گزرتا تو سڑکوں کے دونوں جانب لوگ جلوس کا والہانہ استقبال کرتے رہے جس میں مسلم اور غیر مسلم لوگ شامل تھے۔ جلوس میں شامل گاڑیوں کو جھنڈیوں جھنڈوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا ۔

شرکاء جلوس کو پانی اور دیگر مشروبات کے علاوہ فرورٹ ، مٹھائی اور دیگر اشیاء بھی تقسیم کی جاتی رہیں ، جلوس کے اغاز اور اختتام پر علمائے کرام نے سیرت مصطفیٰﷺ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آقاﷺ کی زندگی مسلمانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے۔

آخر میں دعوت اسلامی ویلز کے نگراں اور ایف جی آر ایف برطانیہ کے سربراہ سید فضیل رضا عطاری نے عالم اسلام اور پاکستان کیلئے دعا کرائی۔ نماز عصر باجماعت کروائی گئی۔

میلاد النبیﷺ کےجلوس ک موقع پر موسم انتہائی خوشگوار اور معتدل تھا اور جب جلوس اختتام پذیر ہواتو بارش بھی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button