ہسپتالوں میں مریضوں کوملنے والی سہولیات کی مانیٹرنگ کیلئے بلال اظہر کیانی، ندیم خادم، ناصر للِہ مانیٹرنگ انچارج مقرر

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلع جہلم کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں مریضوں کوملنے والی سہولیات کی مانیٹرنگ کیلئے بلال اظہر کیانی اور مسلم لیگ (ن) کے راہنماؤں کو نامزد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہسپتالوں میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اور مریضوں کو ملنے والی تمام سہولیات پر بروقت عمل درآمد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیلئے ایم این اے بلال اظہر کیانی ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کیلئے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان کیلئے سابق ایم پی اے حاجی ناصر للِہ کو ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کیلئے مانیٹرنگ انچارج مقرر دیا۔

وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ای او، ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کو بھی اس ضمن میں ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تمام مانیٹرنگ انچارج چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کے ساتھ مل کرعوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور مریضوں کو ملنے والی تمام سہولیات پر بروقت عمل درآمد کروائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button