پولیس کی نوکری خدمت خلق کا بہترین ذریعہ ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں تربیت مکمل کر کے پاس آؤٹ ہو کر جہلم حاضر آنے والے کانسٹیبلان سے ملاقات کی۔

ڈی پی او جہلم نے تربیت یافتہ پولیس افسران سے خطاب کیا اور پولیس لائن جہلم آمد پر خوش آمدید کہا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیت مکمل کرنے کے بعد آپ پولیس کی عملی زندگی میں قدم رکھ چکے ہیں، پولیس کی نوکری خدمت خلق کا بہترین ذریعہ ہے۔ عوام الناس کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،محکمہ پولیس کی عملی زندگی آپ کے لیے ایک امتحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوران سروس آپ کو نت نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، محنت، ایمانداری ،تحمل مزاجی اور بر موقع درست قوت فیصلہ سے ہی آپ ایک بہترین پولیس افسر ثابت ہو سکتے ہیں۔ میں آپ تمام کے بہتر مستقبل کےلیےدعاگو ہوں، آپ تمام سے امید کرتا ہوں کہ آپ کی جہلم پولیس میں آمد خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس میں نئے تربیت یافتہ جوانوں کی آمد سے کمی نفری کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بہتر پبلک سروس ڈیلیوری اور انصاف کی بہتر فراہمی کے مواقع میسر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button