ڈومیلی سپرلیگ سیزن 2 میں تراٹی الیون نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میدان مار لیا

سوہاوہ: ڈومیلی سُپرلیگ سیزن 2میں تراٹی الیون نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد فائنل اپنے نام کرلیا، کامیاب ٹیموں میں مہمانوں نے انعامات تقسیم کئے، شائقین کی بڑی تعداد امڈ آئی،8 فرنچائزنے حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے نواحی گاؤں بڑاگواہ میں ڈومیلی سپر لیگ سیزن ٹو کا انعقاد کیاگیا جس میں علاقہ ڈومیلی سے8فرنچائزز نے حصہ لیا، اس لیگ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیاگیا۔
ڈے اینڈ نائٹ میچ ہوئے، اس لیگ کو دیکھنے کیلئے علاقہ بھر سے شائقین کر کٹ کی بڑی تعداد امڈ آئی، شاندار کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کی شائقین نے دل کھول کرحوصلہ افزائی کی، انتظامیہ نے گراؤنڈ میں اچھے انتظامات کئے جس پر شائقین اور مہمانوں نے انتظامیہ کو مبارکباد بھی پیش کی، اس موقع پر کھانے پینے کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔
لیگ کے مہمان خصوصی صدرہڈالی راجہ بشارت، ملک اسجد اعوان، واجد کیانی، شکیل کھٹانہ، راجہ محسن کیانی، شیخ انیس صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ تھے۔ مہمانوں کا گراؤنڈ پہنچے پر شاندار استقبال کیاگیا، نوٹ اور پھول نچھاورکئے گئے۔ ایس ایم سی سی تراٹی کنگ نےفائنل میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد جیت لیااور خوب جشن منایا۔ مہمانوں نے انعامات تقسیم کئےاور مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ نے کہا کہ راجہ عدنان کیانی، راجہ ندیم عزیز، راجہ راشد انار اور ڈی سی سی کے عہدیداران نے گراؤنڈ کی تیاری سے لے کر اختتام تک بڑی محنت کی۔ یہ لیگ علاقہ ڈومیلی کی سب سے بڑی لیگ تھی جس میں نوجوانوں کو موقع دیاگیا تاکہ نوجوانوں میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لایاجائے، پوری انتظامیہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
کمنٹیٹر راجہ ندیم عزیز جبکہ سکورر راجہ کامران اسحاق نے ذمہ داریاں سرانجام دی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



