اولیائے کرام کی درگاہیں اور درس گاہیں این جی اوز کا کردار ادا کررہی ہیں، قاضی عبدالعزیز چشتی

لوٹن: پاکستان میں اولیائے کرام کی درگاہیں درس گاہیں، لنگر خانے ایک بڑے این جی او کا کردار ادا کررہی ہیں جہاں لاکھوں لوگ صبح و شام فیض یاب ہوتے ہیں۔ انہوں نے ان اولیائے کرام کی تعلیمات و تعینات مشعل راہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سالانہ شان اولیاء کانفرنس سے جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی اور علامہ العصر مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب داتا دربار لاہور پاکستان بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت داتا نے کفرستان میں اسلام کی شمع روشن کی۔ خواجہ مجدد الف ثانی نے دین اکبری کا خاتمہ کیا۔ اعلیٰ حضرت قبلہ عالم پیر محمد علی شاہ تحریک ختم نبوت کے سرزمین پاک و ہند میں حورث اعلیٰ ہیں۔

علامہ العصر مفتی محمد رمضان سیالوی نے کہا کہ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی نے نبی پاک کے عشق و محبت کے پیغام کو عام کیا اور سیدی پیر سید نصیر الدین نصیر نے قدیم و جدید علوم کے حصول کا اعزاز حاصل کیا۔ اولیائے کرام وہ نفوس قدسیہ ہیں جنہیں قرآن مقدس میں اللہ کریم نے انعام یافتہ گروہ قرار دیا ہے، جس میں انبیائے کرام، صدیقین، شہدا اور صالحین شامل ہیں۔ ان نفوس قدسیہ سے محبت اور ان کا ذکر کرنے سے اللہ تعالیٰ کا قرب نصیب ہوتا ہے اور ایک بندہ مومن کو دونوں جہانوں کی عزت و سرفرازی حاصل ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ غوثیہ کے زیراہتمام ہونے والی عظیم الشان کانفرنس اس ملٹی کلچرل معاشرے میں اسلامی تعلیمات اور تصوف کی اہمیت و ضرورت کو اجاگر کرنے میں مدد دے گی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت سید علی ہجویری المعروف داتا صاحب کے نظریات و افکار کو اپناکر ہم اپنے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرسکتے ہیں۔ ان کی ساری زندگی اسلام کی ترویج و اشاعت اور اسلام کے پیغام امن کو عام کرنے میں گزری۔

مفتی رمضان سیالوی نے علامہ چشتی کی برطانیہ میں مذہبی، ملی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت برطانیہ کی طرف سے ایوارڈ کا دیا جانا ان کی خدمات کا عملی اعتراف ہے۔

کانفرنس کے صدر اور میزبان خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ آج کی شان اولیائے کرام کانفرنس سیدی علی ہجویری المعروف داتا صاحب، اعلیٰ حضرت قبلہ عالم سیدنا پیر مہر علی شاہ گولڑوی، حضرت خواجہ مجدد الف ثانی، شیخ احمد محمد سرہندی اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی شاہ احمد رضا خان اور نصیر ملت علامہ پیر سید نصیر الدین گولڑوی چشتی نظامی کے یاد میں منعقد ہوئے۔ یہ وہ اولیائے کاملین ہیں جنہوں نے اصلاح احوال کے لیے امت مسلمہ کی رہنمائی کی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button