مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں اضافہ

جہلم شہر اور ملحقہ علاقوں میں گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ برقرار ہے۔

تازہ ترین معلومات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد یہ 471 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوا۔

دوسری جانب مٹن اور بیف کی قیمتوں میں استحکام کے بجائے من مانی نرخوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بکرے کے گوشت کی سرکاری قیمت 1600 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر شہر بھر میں قصاب 2000 سے 2200 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔

اسی طرح گائے کے گوشت کی سرکاری قیمت 800 روپے فی کلو ہے، لیکن مارکیٹ میں یہ 1200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے، جو سرکاری نرخنامے کی صریح خلاف ورزی ہے۔

شہریوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غیر قانونی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخنامے پر سختی سے عمل کروائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور قصابوں کی من مانیاں بند کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button