جہلم میں مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے 8 ملزمان گرفتار


جہلم: وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن جاری، جہلم میں مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے 8 ملزمان فیصل عباس، سیف اللہ، سردار خان، غضنفر علی، محمد فاروق، محمد اویس، محمد انور اور محمد عدنان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے دو عدد کلاشنکوف، 11 عدد میگزین معہ 330 روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ قانون سے تجاوز کرنے اور قبضہ مافیا اور قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔



