پنڈدادنخان میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں دو ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کے مقدمہ میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو حراست میں لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف دستیاب شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور انہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی اور ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

پولیس کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button