ضلع جہلم کی 44 یونین کونسلوں میں مستقل بنیادوں پر صفائی کا کام کیا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

جہلم: سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ستھرا پنجاب مہم پر بھر پور کام جاری ہے، ضلع جہلم کی 44 یونین کونسلز میں مستقل بنیادوں پر صفائی کا کام کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات سی او ضلع کونسل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور دیگر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ افسران نے بتایا کہ اس مہم کے تحت ہزاروں ٹن کچرا اٹھا کر ڈمپنگ سائٹ پر پہنچایا گیا ہے جبکہ نکاسی آب، سیوریج کی بندش، واٹر سپلائی لائنوں کی مرمت کرکے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر یونین کونسل میں ایک لوڈر رکشہ اور پانچ افراد پر مشتمل صفائی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر صفائی کرتی ہے جس کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کے افسران اور دیہاتوں کے نمبردار اور مقامی بلدیہ کے نمائندے کرتے ہیں۔

ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ستھرا پنجاب مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button