آئیسکو کی ناقص حکمت عملی، جہلم کی گلیوں اور بازاروں میں بجلی کے تاروں کے گچھے، شہری خوف کا شکار

جہلم شہر اور گردونواح کے گنجان آباد علاقوں میں آئیسکو کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث گلی محلوں اور بازاروں میں بجلی کے تاروں کے گچھے لٹکنے لگے، جس سے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی یہ بے ہنگم تاریں ہر وقت خطرے کا باعث بنی رہتی ہیں اور ماضی میں متعدد حادثات بجلی کے تاروں کو چھوجانے کے باعث پیش آ چکے ہیں۔ مقامی مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اس سنگین مسئلے پر توجہ نہ دی گئی تو کسی بڑے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔

شہریوں نے آئیسکو حکام خصوصاً آئیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اقدامات کرتے ہوئے بجلی کی تاریں گلیوں اور بازاروں سے ہٹائی جائیں تاکہ عوام کو خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button