سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کر کے داد رسی کی جائے گی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی ہدایات پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس تحفظ مرکز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی گئی اور مسائل سنے گئے۔ ڈی پی او جہلم نے متعلقہ افسران کو سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ کھلی کچہریوں میں پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں،سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کر کے داد رسی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے شہریوں کی درخواستوں کا ریکارڈ آن لائن سافٹ ویئر شکایات مینجمنٹ سسٹم پر رکھا جاتا ہے اور مقرر کردہ ٹائم لائن پر ان درخواستوں کے بارے میں متعلقہ افسران سے فالو اپ لیا جاتا ہے۔ متعلقہ افسران کی جانب سے کارروائی کو ہر ممکن یقینی بنایا جاتا ہے۔
بعد ازاں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نےپولیس تحفظ مرکز جہلم کا دورہ کیا، انہوں نے دفتر کے ریکارڈ اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او جہلم نے ہدایت نے کہا کہ پولیس تحفظ مرکز کو معاشرے کے محروم طبقات کی خدمت کے لئے بھرپور استعمال کیا جائے۔ پولیس دفاتر میں آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور بہترین سہولیات فراہم کریں۔



