عیدالفطر کے موقع پر تین چھٹیوں کا اعلان

حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 اپریل بدھ سے لے کر 12 اپریل جمعہ تک عام تعطیلات ہوں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 10 اپریل (بدھ) سے 13 اپریل (ہفتے) تک عید کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 18اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button