پنڈدادنخان میں محکمہ ایکسائز نے ٹیکس ادا نہ کرنے پر متعدد دکانیں سیل کر دی

پنڈدادنخان: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹیکس ادا نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو سیل کر دیا۔ اس کارروائی میں پروفیشنل ٹیکس کی عدم ادائیگی پر دکانوں کو بند کیا گیا، جن میں ریلوے روڈ اور کالج روڈ پر کئی دکانیں شامل ہیں۔

گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی شہر بھر میں آپریشن کیا گیا، جس میں دکانوں کے باہر شیڈ اور تھڑے مسمار کیے گئے۔ اس آپریشن کے دوران تاجر رہنما چوہدری زبیر جمیل نے شٹر ڈاؤن کی کال دی تھی تاہم دکانداروں کا اتحاد نہ ہونے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اپنے نوٹس میں واضح کیا ہے کہ اگر تاجروں نے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی تو کسی بھی قسم کی کار سرکار میں مداخلت کرنے پر ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔

یہ نوٹس اس وقت جاری کیا گیا جب تین سال تک تاجر رہنما چوہدری زبیر جمیل کی مداخلت کے باوجود نوٹس ملنے کے باوجود دکانیں سیل نہیں کی گئی تھیں۔ تاجروں کی جانب سے محکمہ ایکسائز کی کارروائی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں سرکاری حکام کی طرف سے مناسب وقت اور موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button