جہلم میں 36 سالہ بیوہ خاتون گردے کے عارضے میں مبتلا، وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس، علاج کی یقین دہانی

جہلم میں 36سالہ بیوہ خاتون گردے کے عارضے میں مبتلا، وزیراعلیٰ پنجاب نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کو مریضہ کو علاج کی مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

جہلم کے علاقہ ڈھوک جمعہ کی رہائشی بیوہ خاتون صباء گزشتہ ایک سال سے گردے کے عارضے میں مبتلا ہے۔ ہفتے میں دو مرتبہ ڈاِئلاسیز ہوتے ہیں۔ تکلیف دہ ڈاِئلاسیز سے جان چھڑانے کے لئے مریضہ اپنا گردہ ٹرانسپلانٹ کروانے کی خواہش رکھتی ہے، چھوٹی بہن نے گردہ عطیہ کرنے کی حامی بھری لیکن ٹرانسپلانٹ کروانے کے لئے وسائل نہیں ہیں۔

مریضہ کی خبر جہلم کے معروف صحافی عامر کیانی نے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز پر نشر کی تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خبر کا فوری نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ صحت کو مریضہ کو علاج معالجہ مکمل سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہر شہری کو بہترین صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے مریضہ سے رابطہ کیا اور مریضہ کو علاج کی تمام سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے متعلقہ محکمے کو مریضہ کو بہترین طبی سہولتیں دینے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button