جہلم کی سبزی و فروٹ منڈی میں متعدد سبزیوں اور فروٹ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

جہلم شہرکی سبزی و فروٹ منڈی میں متعدد سبزیوں اور فروٹ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ، سرکاری ریٹ لسٹ اور بازاروں میں فروخت ہونے والی سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے دکانداروں نے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مقرر کی جانے والی سبزیوں و فروٹ کی ریٹ لسٹ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے من مرضی کے نرخوں پر فروخت شروع کر رکھی ہے۔

اس طرح پیاز درجہ اول کاسرکاری نرخ 118 کے برعکس مکس پیاز150 روپے فی کلو فروخت کئے جا رہے ہیں ، ٹماٹر در جہ اول سرکاری قیمت 115 روپے مقرر ہے جبکہ بازار میں مکس ٹماٹر 150روپے، لہسن دیسی سرکاری نرخ320 روپے مقرر ہے جبکہ بازاروں میں350 روپے ، ادرک تھائی لینڈ سرکاری ریٹ 590 روپے مقرر ہے لیکن بازاروںمیں 650 روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔

سبز مرچ ریٹ لسٹ کے مطابق 85 روپے ، جبکہ بازار میں 120 ، آلو83 کے بجائے 100 لیموں کی سرکاری قیمت 510 روپے مقرر ہے جبکہ بازار میں600روپے ،بیگن سرکاری نرخ160 روپے مقرر ہے،بازار میں200 روپے کلو فروخت کئے گئے ،کھیرا فارمی سرکاری ریٹ 95 روپے،بازارمیں130 ، بند گوبھی سرکاری قیمت 175 جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے، شملہ مرچ سرکاری ریٹ130 جبکہ مارکیٹ میں150 روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات سے نوٹس لینے اور گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button