جہلم میں مقامی کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے پانچ روزہ کھیلوں کے مقابلے کا آغاز

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایت پر جہلم میں مقامی کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے پانچ روزہ کھیلوں کے مقابلے کا آغاز کر دیا گیا۔

اس تقریب کا افتتاح ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کیا۔ ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام، یہ مقابلے 24 جون سے شروع ہو کر 28 جون تک جاری رہیں گے۔ ان مقابلوں میں کرکٹ، فٹبال، ہاکی، کراٹے، اور بیڈمنٹن شامل ہیں۔

یہ کھیل جہلم اور دینہ کے مختلف میدانوں میں منعقد ہوں گے، جہاں مقامی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جہلم کی کاوش سے کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے ۔اس قسم کی سرگرمیاں نوجوانوں کو صحت مند تفریح فراہم کرتی ہیں اور ان کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ جہلم کوشاں ہے، پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی پانچ روزہ سپورٹس گالا کروایا جا رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے بھی ان مقابلوں کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے مقابلے نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button