پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا، جس کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ جلالپور شریف میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔



