پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ماہِ دسمبر 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری

جہلم: پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیرِ قیادت دسمبر 2024 کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے گزشتہ ماہ میں جرائم کے خلاف اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے 97 ایف آئی آر کا اندراج کیا۔ ایک چوری شدہ موٹر سائیکل اور دو گاڑیاں برآمد کیں، جبکہ 4 پسٹل، 21 گولیاں، اور 48 لیٹر شراب ضبط کی گئی۔
پولیس نے 54 اشتہاری مجرموں اور 43 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 25,189 ای چالان کیے گئے، اور غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے پر 71 مقدمات درج کیے گئے۔ ای ایپ چیکنگ کے دوران 314,548 افراد اور 52,391 گاڑیاں چیک کی گئیں۔
دوران سفر، 242 پریشان حال مسافروں کو مدد فراہم کی گئی، جن میں 12 افراد کو فوری طبی امداد دی گئی۔ پولیس نے 5 گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے ان کے اہل خانہ کے سپرد کیا۔ عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے آگاہی مہمات کا انعقاد کیا، پمفلٹس تقسیم کیے، اور 100 شہریوں کو ڈرائیونگ کورسز کرائے۔ 540 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔
پٹرولنگ پولیس نے کم عمر ڈرائیونگ اور بغیر کاغذات یا ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 303 کم عمر اور 3,000 دیگر موٹر سائیکل ضبط کیے۔ مزید برآں، مصالحتی کمیٹیوں کی میٹنگز منعقد کی گئیں، جنہیں عوامی حلقوں نے بے حد سراہا۔
یہ کارکردگی پٹرولنگ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوامی خدمت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔



