چودہ ہزار ایجوکیٹرز 13 برس سے مستقل نہ ہوسکے

جہلم: صوبائی وزیر تعلیم کے وعدے وفا نہ ہوئے ،14 ہزار ایجوکیٹرز مستقلی کا پروانہ تو نہ ملا البتہ سوشل سکیورٹی الاونس کی کٹوتی شروع ہوگئی۔
صوبائی وزیر تعلیم نے دعویٰ کیا تھا کہ ایجوکیٹرز کو جون میں مستقل کردیا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم کے دعوؤں کے بعد تاحال 14 ہزار ایجوکیٹرز مستقل نہ ہوسکے۔ ایجوکیٹرز 13 برس سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ان کے کنٹریکٹ میں ہر برس اضافہ کردیا جاتا ہے۔
ایجوکیٹرز مستقل نہ ہونے کے باوجود 10 سال سے سوشل سکیورٹی الاؤنس لے رہے ہیں۔ اب ایجوکیٹرز کے سوشل سکیورٹی الاونس بند کیا جا رہا ہے جس پر ایجوکیٹرز نے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔



