دینہ اور منگلا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان چرس اور اسلحہ سمیت گرفتار

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات کی روشنی میں دینہ اور منگلا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو چرس اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم وقاص محمود کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے 1 کلو 260 گرام چرس اور ناجائز اسلحہ رائفل 44 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم نے اہم کارروائی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد قدیر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے 2 کلو 40 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button