جہلم میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل اور نقدی برآمد

جہلم میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان شہریار،عمر اللہ اور وسیم اکرم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک عددچوری شدہ موٹر سائیکل اور رقم پانچ ہزار روپے برآمد کر لی گئی، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button