جہلم کے سماجی حلقوں کا وزیراعلیٰ سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی کھلی کچہری منعقد کروانے کا مطالبہ

جہلم شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی اور شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جہلم ضلعی ہیڈ کوارٹر پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ کی کھلی کچہری منعقد کروانے کا مطالبہ کردیا۔ تمام صوبائی محکموں میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام بری طرح مفلوج ہوچکا ہے ، صوبائی اداروں میں کرپشن عروج پر ہے۔ تھانہ اینٹی کرپشن کے ذمہ داران کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے، سماجی تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کی سماجی ،رفاعی، فلاحی ، شہری تنظیموں کے عمائدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم میں صوبائی محکموں میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام بری طرح مفلوج ہوچکا ہے۔ صوبائی اداروں میں کرپشن پورے عروج پر ہے جبکہ سرکاری اداروں کے افسران سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوا کرافسران کو مطمئن کردیتے ہیں جبکہ حالات اس کے مکمل برعکس ہیں۔
شہری تنظیموں کے عمائدین کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کرپشن مکاؤ کے دعوے ہوا ہو چکے ہیں جس پرشہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی اور شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جہلم ضلعی ہیڈ کوارٹر پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ کی کھلی کچہری منعقد کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سرکاری اداروں میں ہونے والی لوٹ مار، کرپشن بدعنوانی کو منظر عام پر لایا جا سکے ۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



