الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ، مریضوں کا فری چیک اپ، فری ادویات دی گئیں

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان بمقام ڈیرہ ملک حمودالرحمٰن گاؤں سرائے گدائی تحصیل ضلع ہری پور 11 سے 2 بجے دن تک منعقد کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ، سکن سپیشلسٹ، ماہر امراض چشم کی ٹیم نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات دی گئیں۔
کیمپ میں امیر عبدالقدیر اعوان کے صاحب مجاز ہزارہ ڈویژن محمد ریاض اور بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔
اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لئے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے کرتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان خود کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



