مسلم لیگ (ن)فرانس کی تنظیم سازی زیر غور ہے، بیرسٹر امجد ملک

1
پیرس: پاکستان مسلم لیگ ن کو یہ اعزاز حاصل کہ اس کے بانی قائد میاں نوا شریف تین بار وزیر اعظم جب کہ ان کے بھائی میاں شہباز شریف دوسری بار وزیراعظم اور نواز شریف کی بیٹی مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔
اب اوورسیز کی سطح پر اس جماعت کو منظم اور فعال بنانے کیلئے نئی تنظیم سازی کیلئے صلاح مشورے اور تجاویز پر غور جاری ہے۔ برطانیہ میں نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیاہے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی تنظم نوکیلئے پینل اور مختلف عہدوں کیلئے موزوں عہدیداروں کے ناموں پر اتفاق رائے کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹرنیشنل کوارڈینیٹر مسلم لگ ن بیرسٹر امجد ملک کا کہنا ہے کہ نئی تنظیم سازی کا معاملہ ابھی زیر غور نہیں ہے، گذشتہ دور میں مختلف عہدوں پر فائز رہنے والے چند رہنماؤں نے پارٹی کے اندر بعض لوگوں کے متعلق عوامی شکایات جن میں ین دین ، کاروبار میں اپنی کمیونٹی کے ساتھ جعل سازی ودیگر الزامات پر پارٹی قیادت کو رپورٹ ارسال کی ہے ،ان پر غور کے بعد ہی نئی تنظیم سازی کی جائے گی۔



