جہلم میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کے زور پر شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کے زور پر شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔



