دینہ میں تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والے دو نوجوان گرفتار

دینہ: ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم کی موثر کارروائی کے دوران تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانے اور ون ویلنگ کرنے والے دو نوجوان ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کارروائی کے دوران تھانہ دینہ پولیس نے عبدالرحمن اور حبیب اللہ نامی افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نگرانی رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

ڈی پی او جہلم نے مزید کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button