شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، شب برأت 13 فروری کو ہوگی

شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، یکم شعبان المعظم آج جمعہ کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چاند نظر آنے سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی کے مطابق ملک کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف اور کچھ جگہوں پر مطلع آبر آلود رہا تاہم کوئٹہ، تھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئیں۔

کمیٹی کے مطابق آج بروز جمعہ کو یکم شعبان المعظم جبکہ 13 فروری کو شب برأت ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button