محکمہ موسمیات نے عید کی حتمی تاریخ بتا دی

محکمہ موسمیات نے عید کی حتمی تاریخ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات گیارہ بجکر اکیس منٹ پر ہوگی۔ 8 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی، غروب آفتاب کے بعد افق پر چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اپریل کو چاند نظرآنے کے امکانات ہیں، جنوبی علاقوں سمیت ملک کے زیادہ تر مقامات پر اس دن مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button