جہلم میں جیب تراش گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

جہلم: ایس ایچ او سٹی اور ٹیم کی کارروائی،چوری کے مقدمہ میں ملوث جیب تراش کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے برآمد کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جیب تراش ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ رقم 2 لاکھ 50ہزار روپے برآمد کر لی گئی، ملزم نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری کی جیب تراش لی تھی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔



