ڈومیلی میں عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ اور الشفاء آئی ٹرسٹ کی جانب سے آئی کیمپ کاانعقاد

سوہاوہ: عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ اور الشفاء آئی ٹرسٹ کی جانب سے ایک روزہ ڈومیلی میں آئی کیمپ کاانعقاد کیا گیا جس سے ڈومیلی اور گردونواح کے 300 سے زائد مریض مستفید ہوئے، مفت عینکیں اور ادویات دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عبدالزارق ویلفیئر ٹرسٹ بدلوٹ اور الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے باہمی اشتراک سے جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی رورل ہیلتھ سنٹر میں ایک روز آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ آئی کیمپ میں ڈومیلی اور گردونواح کےتین سو سے زائد مریض مستفید ہوئے۔
عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ بدلوٹ کی جانب سے اس ٹرسٹ کے بانی ماہر امراض قلب ڈاکٹر میجر جنرل اظہر محمود کیانی کے صاحبزادے حمزہ کیانی نے دورہ کیا، انہوں نے تمام انتظامات کا بخوبی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ معائنے سے لے کر ادویات، عینکیں، سرجری اور لیز کی پیوندکاری تک مفت فراہمی ہے اور مقصد عوام الناس کو سہولیات انکی دہلیز پر باہم پہنچانا ہے۔
بعد ازاں حمزہ کیانی نے رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود صحت کی سہولیات کا کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایم ایس رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی نے وہاں موجود سہولیات ڈاکٹر کی کمی اور ادوایات کی عدم دستیابی کے بارے میں بھی آگاہ کیا جس پر انکا کہنا تھا کہ بہت جلد رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی ان تمام مسائل کو حل کروائیں گے۔



