جہلم: جی ٹی روڈ جادہ، مجاہد آباد سروس روڈ پرتجاوزات کی بھرمار، منہ زور مافیا کا قبضہ

جہلم: جی ٹی روڈ جادہ، مجاہد آباد سروس روڈ پرتجاوزات کی بھرمار، منہ زور مافیا کا قبضہ، دکانداروں نے سروس روڈ پر شو روم اور دیگر کارروبار سے وابستہ سامان سجا کر سروس روڈ استعمال کرنے والوں کے لئے مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی،موٹر وے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ مجاہد آباد اوور ہیڈ برج سے ملحقہ سروس روڈ پر دونوں اطراف مختلف کارروبار سے وابستہ دکانداروں نے کارروباری سامان سروس روڈ پر رکھ کر سروس روڈ عام ٹریفک اور شہریوں کے لئے بند کر رکھی ہے۔

دوسری جانب بارشوں کے موسم میں رہی سہی کسر سروس روڈ سمیت جی ٹی روڈ پر کھڑے ہونے والے گندے پانی نے پوری کررکھی ہے ، جس کیوجہ سے جی ٹی روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

شہریوں نے وزیراعظم پاکستان ، چیئرمین این ایچ اے سے نوٹس لینے اور سروس روڈ پر قائم ہونے والی تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button