جہلم شہر اور گردو نواح میں آوارہ کتوں کی بہتات، شہری خوف میں مبتلا ہونے لگے


جہلم: میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث جہلم شہر اور گردو نواح میں آوارہ کتوں کی بہتات، شہری خوف میں مبتلا ہونے لگے۔
بازاروں، گلی محلوں، سڑکوں اور تفریحی مقامات مذبح خانہ، قصابوں اور مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کی دکانوں کے ارد گرد بڑی تعداد میں آوارہ کتوں کے غول دن اور رات کے اوقات میں دندناتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر اور اطراف کے اکثر علاقوں میں کتوں کی بھر مار ہو چکی ہے۔ زخمی آوارہ کتوں کو خارش کی بھی بیماری لاحق ہیں جو دن بھر مٹر گشت کرتے شہریوں کو خوفزدہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔



