پنڈدادنخان میں طوفانی بارش، 40 سے زائد بکریاں پانی میں بہہ گئیں ، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے

پنڈدادنخان میں بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ، کوٹ عمر میں 40 سے زائد بکریاں پانی میں بہہ گئیں ، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، بارشی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں طوفانی بارش کے بعد گلی محلے نہروں کا منظر پیش کرنے لگ گئے۔ چار، چار فٹ پانی کھڑا ہونے سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، جبکہ برسات کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کا قیمتی سامان بھی برباد ہوگیا۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا ایمرجنسی بلاک بارشی پانی میں ڈوب گیا جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محلہ عالم شاہ نمبر 2 میں نکاسی آب نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



