جہلم میں منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور جرمانے کی سزا

جہلم میں منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید بامشقت اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر373/23 بجرم CNSA 9(1)3C تھانہ چوٹالہ کا فیصلہ سنا دیا۔ مجرم مرزا اشتیاق بیگ نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 9 سال قید بامشقت اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
ترجمان جہلم پولیس نے بتایا کہ مجرم کو سال 2023 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔



