جہلم پولیس کی بڑی کارروائی، آتش بازی کا سامان رکھنے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے غیر قانونی آتش بازی کے سامان کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں آتش گیر مواد برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کی زیر نگرانی انچارج چوکی کینٹ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی حسن کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے آتش بازی کے 150 انار برآمد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے آتش بازی جیسے خطرناک عمل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور اس سلسلے میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button