دینہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی

دینہ: ایس ایچ او دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیل کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مرزا زین بیگ کو گرفتار کر لیا، ملزم سے2کلو100گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلع جہلم کو منشیات سے پاک کرنے کی خصوصی مہم جاری ہے۔



