روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

مدینہ منورہ میں قیام کے دوران روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی۔

حرمین شریفین انتظامی امور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق مسجد نبوی ﷺ ریاض الجنہ میں ایک سال کے دوران صرف ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے پابندی ختم کردی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نسک موبائل ایپ کے ذریعے پرمٹ کے حصول کی شرط اب بھی برقرار رہے گی، نئی ہدایات کے تحت تمام زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں، مسجد نبوی ﷺ میں موجود زائرین بھی نئے شیڈول کے تحت موبائل ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے اجازت نامے حاصل کرسکیں گے۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے مسجد نبویﷺ امور نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 5.6 ملین سے زیادہ زائرین کا خیرمقدم کیا گیا، ہفتے کے دوران آنے والے زائرین میں سے 56 لاکھ 63 ہزار 488 نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی جب کہ 3 لاکھ 67 ہزار 739 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی، مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 46 ہزار 731 زائرین کو ان کی زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کی گئی۔

اعداد وشمار سے پتا چلتا ہے کہ ہفتے بھر میں 1 ہزار 460 ٹن زمزم زائرین کو مہیا کیا گیا جب کہ زمزم کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے 158 سیمپل جانچ کیلیے لیبارٹری بھیجے گئے، مسجد نبوی ﷺمیں سیناٹائزنگ اور صفائی کے لیے 24 اعشاریہ 256 لٹر سینیٹائز استعمال کیا گیا جب کہ مسجد کے اندر مقررہ مقامات پرایک لاکھ 79 ہزار56 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے جو زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button