برف پگھلنے اور بارشوں کے بعد منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 35 فٹ اوپر آگئی

منگلا: موسم گرم ہونے کے ساتھ ہی پہاڑوں پر جمی برف پگھلنے اور بارشوں کے باعث آبی ذخائر میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، جس سے دریائے جہلم میں پانی کا ذخیرہ ہزاروں کیوسک فٹ تک پہنچ گیا ہے۔
واپڈا کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 35 فٹ بلند ہو کر 1,085 فٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 98 ہزار ایکڑ فٹ تک بڑھ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق پانی کی سطح میں اضافے سے زرعی اور بجلی کی پیداوار میں بھی بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔ پانی کے ذخائر میں ہونے والے اس اضافے سے نہری نظام کو مستحکم بنانے اور فصلوں کی بہتر آبیاری میں مدد ملے گی۔



