جماعت اسلامی کی سوہاوہ میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی

سوہاوہ میں سید ضیاءاللہ بخاری امیر جماعت اسلامی سوہاوہ کی قیادت میں ریلی، ریلی کے آگے آگے سکول کے بچوں نے ایک مخصوص انداز میں اپنے ہاتھوں میں غزہ کے معصوم شہدا کے علامتی جنازے اٹھا رکھے تھے۔

جلوس میں شامل مظاہرین اپنے ہاتھوں میں غزہ کے معصوم شہیدوں کے فوٹو اور اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر فلسطین کے مظلوم عوام کے حمایت اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس دوران ریلی میں شامل شہریوں نے امریکہ مردہ باد،اسرائیل مردہ باد ، غزہ کے مظلوموں ہم تمہارے ساتھ ہیں جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ جلوس مین بازار سے گزرتے ہوئے میلاد چوک پر اختتام پذیر ہوا جہاں سید ضیاءاللہ بخاری نے عالمی یوم القدس کی اہمیت اور اس سال طوفان الاقصیٰ اور طوفان الاحرار کی تناظر میں یوم القدس کی خصوصیت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے گزشتہ سال 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ فلسطینیوں کو خاک و خون میں نہلانے سے لیکر اسرائیل اور عالمی طاقتوں کی اسرائیل کی پشت پناہی پر شدید لفظوں میں مذمت کی اور ساتھ ہی فلسطینی مجاہدین کےاستقامت اور شجاعت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button