جہلم میں جی ٹی روڈ پر رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم، خواتین سمیت پانچ افراد زخمی

جہلم میں جی ٹی روڈ پر رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم سے خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں بیکن ہاؤس سکول جی ٹی روڈ کے مقام پر تیز رفتاری اور لاپرواہی کے کے باعث رکشہ اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 38 سالہ سلیمان ولد محبوب احمد، 15 سالہ منان آصف ولد محمد آصف، 45 سالہ جمیل کوثر زوجہ فیاض، 85 سالہ شمیم بیگم زوجہ محبوب اور 16 سالہ ایلین ارشد ولد ارشد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



