ضلع جہلم میں ناجائز منافع خوری پر سخت ایکشن جاری رکھا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

جہلم: رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول رکھنے میں مجسٹریٹس کا اہم کردار ہے، ضلع جہلم میں ناجائز منافع خوری پر سخت ایکشن جاری رکھاجائے۔

یہ بات ڈ پٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول کے اجلاس سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے ضلع بھر کے تمام پرائس مجسٹریٹس کی پرفارمنس کا جائزہ لیا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی بہتر کارکردگی پر ڈ پٹی کمشنر جہلم نے شاباش دی۔

انہوں نے مختلف اشیاء خورد ونوش کی رمضان سے قبل اور رمضان کے دوران قیمتوں کے فرق کا مشاہدہ کرتے ہوئے پرائس مجسٹریٹس کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ رمضان کے باقی ایام میں بھی ناجائز منافع خوری اور من مانے ریٹس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button