جہلم میں تجاوزات کے خلاف محدود کارروائی، غیر قانونی تعمیرات بدستور قائم

جہلم میں تجاوزات کے خلاف جاری کارروائیاں مبینہ طور پر محض تھڑوں اور عارضی رکاوٹوں تک محدود رہ گئی ہیں۔ ابتدائی دنوں میں پیرا فورس نے زور و شور سے آپریشن کیا، لیکن بعد ازاں کارروائیاں آہستہ آہستہ رک گئی ہیں۔

محلہ سلمان، پارس ریلوے پل، سول لائن، اولڈ جی ٹی روڈ، تحصیل روڈ، بلال ٹاؤن، کالا گجراں اور اندرون شہر کے بازاروں و کمرشل ایریاز میں قائم غیر قانونی مارکیٹس اور پلازوں کے باہر پیمائش اور نشاندہی کی گئی اور نشانات لگائے گئے، تاہم انہیں مسمار کرنے کے لیے عملی کارروائیاں آگے نہیں بڑھ سکیں۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جہلم تحصیل بھر کے بیشتر دیہات میں سرکاری چھپڑوں پر مقامی بااثر افراد کی موجودگی انتظامی عمل درآمد پر سوالیہ نشان ہے، جس کی وجہ سے تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن نہیں ہو پا رہی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button